مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

0 minutes, 0 seconds Read
محکمہ موسمیات نے اپریل کے آغاز پر بارش کے نئے سلسلے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

کراچی میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مذکورہ سسٹم شہر پر 4 اپریل تک بارشوں کی صورت اثر انداز رہ سکتا ہے۔

شہر کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

دیہی سندھ بشمول کراچی میں بارشوں کے دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Similar Posts