حنا چوہدری نے خوبصورت نظر آنے کےلیے کیا کروایا؟ خود اعتراف کرلیا

0 minutes, 0 seconds Read
شوبز کی دنیا میں تیزی سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ حنا چوہدری نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم فیصلے سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں انہوں نے خوبصورتی کےلیے اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کےلیے لپ فلرز کا سہارا لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں خوبصورت نظر آنے کےلیے کاسمیٹک پروسیجرز کا رجحان عام ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق کئی فنکار اپنی ظاہری شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے ایسے طریقے اپناتے ہیں، جبکہ کچھ اس سے گریز بھی کرتے ہیں۔

حنا چوہدری نے وضاحت کی کہ انہوں نے تقریباً چار سال قبل لپ فلرز استعمال کیے کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور وہ انہیں نمایاں بنانا چاہتی تھیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامہ ’ترک وفا‘ کے دوران پروڈیوسر کی جانب سے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا گیا، کیونکہ کردار کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی۔

اداکارہ کے مطابق اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کا مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں ان کے والدین نے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے شادی کریں، جس کے بعد ہی انہیں شوبز میں آنے کی اجازت ملی، اور اداکارہ بننے کے شوق میں انہوں نے یہ شرط بھی پوری کی۔

Similar Posts