فریج خریدنے کیلئے ملتان سے کراچی آنیوالا شہری لٹ گیا، قیمتی سامان سمیت 40 ہزار سے محروم

0 minutes, 0 seconds Read

ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑگیا۔ بائیک رائیڈر مسافر کو سمندر کنارے لے جا کر سامان اور 40 ہزار لے کر غائب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے آنے والے شہری نے کینٹ اسٹیشن پر شیرشاہ کے لئے آف لائن بائیک بک کرائی، راستے میں سی ویو کی سیر کو رکا تو رائیڈر 40 ہزار نقدی اور سامان لے کر چلتا بنا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کرملتان سے فریج لینے آنے والے شہری نے بتایا کہ کینٹ اسٹیشن پر شیرشاہ کے لئے آن لائن بائیک بک کرائی تھی۔

شہری نے بتایا کہ شیر شاہ مارکیٹ پہنچے تو وہ بند تھی، متاثرہ شخص نے بائیک رائیڈر کو کورنگی رشتے دار کے گھر جانے کے لئے کہا راستے میں کلفٹن سی ویو آیا تو سمندر دیکھنے کے لئے رکا۔

کراچی گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل؛ ورثا نے نیشنل ہائی وے بلاک کر دی

شہری نے مزید بتایا کہ میں نے چپل ، قیمیض بائیک رائیڈر کو تھمائے تو میرا سامان لے کر فرار ہوگیا، جب میں واپس آیا تو وہ غائب تھا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کے پاس 40 ہزار نقد، موبائل فون شناختی کارڈ و دیگر اشیاء موجود تھیں۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست وصول کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Similar Posts