مقبوضہ کشمیر سے راج ناتھ سنگھ کے بیان کے خلاف کشمیری شہری کی للکار

0 minutes, 0 seconds Read
مقبوضہ کشمیر سے ایک شہری نے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر للکارتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سوچ لینا کہ پاکستانی عسکری قیادت اس بار بدلے کا آغاز کلکتہ سے کرے گی۔

مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر کی آرمی آفیسر کالونی سے پیغام میں کشمیری شہری نے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے پچھلی بار بھی پہلگام میں نہتے کشمیریوں کا خون بہایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سوچ لینا کہ پاکستانی عسکری قیادت اس بار بدلے کا آغاز کلکتہ سے کرے گی، راج ناتھ جیسے  لوگوں کی وجہ سے بھارت کا دنیا میں منہ کالا ہو رہا ہے اور اس دفعہ پھر ہونے جا رہا ہے۔

کشمیری شہری نے وائرل ویڈیو میں پاکستان سے والہانہ محبت اور انتہا پسند مودی سرکار کے وزیردفاع پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیری شہری  Long Live Pakistanپاکستان والی  پرچی بھی لہرا رہا ہے۔

 

Similar Posts