پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رابطے پر لیجنڈری بیٹر نے کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔
پی سی بی کے نئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے طور پر بھی یونس خان کا نام مجوزہ لسٹ میں شامل ہے۔
سرفراز احمد اور مصباح الحق کی طرح بورڈ کرکٹ معاملات میں مزید بہتری کے لیے یونس خان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے۔
118 ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار سے زائد رنز کے ساتھ، 265 ون ڈے میچز اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے یونس خان ماضی میں قومی ٹیم کےکوچ بھی رہ چکے ہیں۔
پی سی بی حکام نے چند روز پہلے یونس خان سے باقاعدہ طور پر رابطہ کیا تھا جس پر انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی تھی۔
معاملات طے ہونے کی صورت میں ہی یونس خان کی باقاعدہ تقرری کا اعلان بورڈ سربراہ محسن نقوی کی منظوری کے بعد سامنے آسکتا ہے۔