گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف کوششیں کر رہے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے، ہمیں پاکستانی ثقافت کی خوبصورتی پر فخر ہے، یہی پاکستان کی اصل پہچان ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی سیاحت دیگر ممالک کی سیاحت سے مختلف ہے، پہلے پاکستان میں ٹی ٹی کو کچھ اور سمجھا جاتا تھا لیکن آج اسے ٹریڈ اینڈ ٹورسٹ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت منفرد اور خوبصورت ہے، پاکستان کے لوگ دل کو چھو جانے والے اور محبت کا سمندر ہیں۔ پاکستان کی ترقی ہمارے عزم کی گواہی ہے۔