اپنی پراڈکٹ کی مشہوری کیلیے فلسطینی قیدی کا استعمال؛ اسرائیلی فوجی معطل

0 minutes, 0 seconds Read
مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک متنازع واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اہلکار کو معطل کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اُس اہلکار کو بطور سزا معطل کردیا جس نے مغربی کنارے میں ایک کارروائی کے دوران پکڑے گئے فلسطینی شخص کو اپنی ایک پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا تھا۔

اسرائیلی اہلکار نے تحویل میں لیے گئے فلسطینی شخص کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور اس کے ہاتھ میں زبردستی اپنے ذاتی جیولری کاروبار کا اشتہار تھما کر تصویر کھینچی۔

بعد ازاں فوجی نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ بھی کر دی، جو بعد ازاں وائرل ہو گئی۔

ایک گرفتار شخص کو اپنی کاروبار کی پبلسٹی کے لیے غیر انسانی طور پر استعمال کرنے پر اسرائیلی فوج کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس پر ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور متعلقہ فوجی کو فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا۔

 

Similar Posts