پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تاہم پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے 257 روپے 8 پیسے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

Similar Posts