کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بعض امتحانی مراکز میں میٹرک امتحانات جاری ہیں اور وہیں انٹرمیڈیٹ کے بھی امتحانی مراکز ہیں۔

امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ دوسری طرف
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں تاحال کوئی چیئرمین بھی نامزد نہیں ہوسکا۔

سرچ کمیٹی کی جانب سے منتخب 2 چیئرمینز انٹرمیڈیٹ بورڈ کا چارج لینے سے معذرت کر چکے ہیں۔

Similar Posts