پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

0 minutes, 0 seconds Read

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 46، محمد حارث نے 28 رنز بنائے۔ الزاری جوزف نے 24 اور حسین طلعت نے 18رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیمیں نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں مدِ مقابل ہیں۔ کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر یہ آخری میچ ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہ رہے تھے، تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

Similar Posts