عازمین حج کا معاملہ؛ وزیر مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو ذمہ دار قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے نجی حج آپریٹرز کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے دس ہزارعازمین حج کا کوٹہ ملا۔ پہلی بار 67 ہزار پاکستانی عازمین حج پرنہیں جا رہے۔ انھوں نے کہا کہ 67 ہزار رہ جانے والے عازمین حج کے لئے کوششیں جاری ہیں، اگر باقی مسلم ممالک کے رہ جانے والے عازمین کو اجازت ملی تو پاکستان کو بھی ضرورملے گی۔

پاکستان علما کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں سالانہ حج کانفرنس کا انعقاد کے دوران وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ رہ جانے والے 67 ہزار عازمین حج کے ذمہ داران کو ضرورسزا ملے گی۔

وفاقی وزیرسرداریوسف اور چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 67 ہزار رہ جانے والے عازمین حج کے لئے کوششیں جاری ہیں، اگر باقی مسلم ممالک کے رہ جانے والے عازمین کو اجازت ملی توپاکستان کوبھی ضرورملے گی۔

سردار یوسف نے کہا کہ ایام حج کے دوران تمام انتظامات کی نگرانی کروںگا، وزیراعظم کی ہدایت پر سعودی عرب کا دورہ کیا اور مکہ اور مدینہ حج انتظامات دیکھنے گیا، عازمین کو حج کو تمام سہولیات دی جائیں گی، وزارت مذہبی امور کی حج پر خاص توجہ مرکوز ہے۔

کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل

انھون نے یہ بھی کہا کہ علامہ طاہر اشرفی نے میری رہنمائی کی، نجی حج آپریٹرکی وجہ سے حج کا کوٹہ مکمل نہ ہوسکا، پالیسی پوری دنیا میں بنتی ہے، پہلی بار ہمارے 67 ہزارعازمین حج پر نہیں جا رہے، سعودی عرب نے 10 ہزارعازمین حج کا کوٹہ دے دیا۔

سعودی عرب منتقل رقوم 200 ارب ہونے کا انکشاف

اس موقع پرعلامہ طاہر اشرفی نے حج کانفرنس کا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے قوانین پرعمل کیا جائے، دوران حج نعرے بازی سیاسی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔

اسلام آباد میں ہونے والی سالانہ حج کانفرنس میں آئندہ حج کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا، دوران حج سیاسی سرگرمیوں سے گریز کی اپیل بھی کی گئی۔

Similar Posts