ایران جنگ؛ امریکا کو لینے کے دینے پڑگئے؛ گیس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

0 minutes, 0 seconds Read
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے اور جس جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ فی گیلن گیس کی قیمت $4.10 تک پہنچ گئی۔

رابرٹ ایلیچ کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 12 سینٹ کا اضافہ ہے جو غیر معمولی اضافہ ہے۔

قیمتوں میں یہ اضافہ 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سے 37 فیصد تک ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ خلیج فارس میں ہرمز کے تنگ راستے کی تقریباً بندش ہے۔

اس آبی گذرگاہ سے دنیا کے لیے تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کے لیے اہم ہے اور مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار میں کمی بھی ہے۔

ریاست کیلیفورنیا میں فی گیلن گیس کی سب سے زیادہ اوسط قیمت $5.92 کے قریب ہے جبکہ اوکلاہوما میں سب سے کم قیمت $3.29 فی گیلن ہے۔

 

Similar Posts