جامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

جامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مزداگاڑی تیز رفتاری کے باعث پہاڑی سے اترتے ہوئے الٹ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے پر پیش آیا۔ متاثرہ گاڑی دریجی سے آ رہی تھی۔

ڈی سی جامشورو غغنفر قادری کے مطابق جامشوروافسوسناک حادثے میں 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو تونگ بیسک ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ 5 افراد کی حالت نازک ہونے پر تعلقہ ہسپتال تھانہ بولاخان منتقل کیا جا رہا ہے۔ تونگ سے تھانہ بولاخان آنے میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ امدادی ٹیم کے ساتھ پولیس اور ریونیو عملہ بھی موجود ہے۔

کراچی آئل ٹینکرمیں آتشزدگی کا واقعہ

دوسری جانب کراچی میں صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ڈرائیور نے ٹینکر سے شہری کو ٹکر مار کر زخمی کیا جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگائی، ڈرائیور نے غلط بیانی کی، مشتعل افراد ٹینکر جلا کر فرار ہو گئے، پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو پکڑ لیا جبکہ زخمی شہری کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Similar Posts