پویلین سے نام ہٹائے جانے پر محمد اظہرالدین دلبرداشتہ، عدالت جانے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا جس پر سابق کپتان انتہائی دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اظہرالدین اس فیصلے سے کافی دل شکستہ اور تکلیف میں ہیں۔ بھارت کے سابق کپتان نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اتھارٹی پر تنقید کی ہے اور بی سی سی آئی پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر نظر ثانی کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے نارتھ پویلین اسٹینڈ سے محمد اظہر الدین کا نام ہٹانے کا حکم ایچ سی اے کے ایتھکس آفیسر اور لوک پال جسٹس وی ایشوریا کی جانب سے جاری کیا گیا۔ یہ حکم ہفتہ (19 اپریل) کو اس عرضی کے بعد سامنے آیا جس میں اظہر الدین کے خلاف تعصب کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کرکبز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی حیدرآباد کے لارڈس کرکٹ کلب کی شکایت کے بعد کی گئی ہے۔ اس عرضی میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بطور ایچ سی اے صدر اظہر الدین نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور ان کے فیصلے ان کے ذاتی فائدے کے لیے تھے۔

اس معاملے پر محمد اظہرالدین نے یہاں تک کہہ دیا کہ افسوس ہوتا ہے کہ میں نے کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔

ونود کامبلی کی آمدنی دوگنی ہوگئی، نہ بی سی سی آئی نہ ٹنڈولکر، کون بنا مسیحا؟

اظہرالدین نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے انڈیا کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور انھیں انڈیا کے عوام اور اپنے پرستاروں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو مناسب جواب دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے خلاف جو سازش کی جا رہی ہے اس کا جواب ان کے پرستار اور عدالت ہی دے سکتی ہے۔

Similar Posts