پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے کیوں کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد وہ بولنگ کرتے ہوئے تکلیف محسوس کرنے لگے اور میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
ٹیم انتظامیہ نے نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اسٹار کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد نسیم شاہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔