ٹیک آف سے پہلے مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ لگ گئی

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز کو اورلینڈو ایئرپورٹ پر ٹیک آف کی تیاری سے قبل انجن میں آگ لگ گئی، طیارہ مسافروں سے بھرا ہوا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق، ہوائی جہاز، فلائٹ 1213، تقریباً صبح 11:15 بجے روانگی کی تیاری کر رہا تھا اس دوران طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں سوار مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر طیارے سے نکالنا پڑا جب فلوریڈا کے اورلینڈو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کے انجن میں آگ بھڑکی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا فلائٹ 1213 اورلینڈو سے ڈزنی ورلڈ کے گھر اٹلانٹا کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔

ڈینور ایئرپورٹ، امریکی طیارے میں آگ لگ گئی

واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ طیارے 330 میں تقریباً 300 مسافر سوار تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ڈیلٹا نے کہا کہ اس کا دیکھ بھال کرنے والا عملہ طیارے کا معائنہ کرے گا، ایف اے اے آگ لگنے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ہوائی جہاز میں آگ لگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر بھی کی گئیں جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کے دائیں انجن سے دھواں اور شعلے اٹھتے دکھائے دیے گئے۔

Similar Posts