کراچی میں موسم گرم، ہیٹ ویو کل تک برقرار رہنے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

شہرِ قائد میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔ آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شمال مغربی سمت سے ہوائیں صرف 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو گرمی کی شدت کو مزید بڑھا رہی ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

آج بھی دن بھر سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی، تاہم شام میں ان کے معمولی بحال ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جاری ہیٹ ویو کا سلسلہ 23 اپریل تک جاری رہے گا، جبکہ 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔

ادھر شہر کا فضائی معیار بھی شہریوں کے لیے تشویشناک ہو چکا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 129 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو ”مضر صحت“ کی سطح پر شمار کی جاتی ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور ہلکے لباس پہننے کی ہدایت کی ہے۔

Similar Posts