لاہور میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن درہم برہم

موسم کی خرابی اور شدید دھند نے فضائی آپریشن درہم برہم کرکے رکھ دیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی 25 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ تین منسوخ کردی گئیں۔

دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا، جہاز سے اتارے جانے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا، عمرہ زائرین بھی مشکلات کا شکار رہے۔

کراچی ابو ظہبی شارجہ جدہ مدینہ منورہ دبئی ریاض استنبول دوحہ جانے اور آنے والی پروازیں دو سے پندرہ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

سکیورٹی کلئیرنس کی طویل قطاروں کی وجہ سے درجنوں مسافر وں کی پروازیں نکل گئیں، پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز نے مسافروں کو پروازوں کی معلومات لیکر ائیرپورٹ آنے کی ہدایت کردی۔

Similar Posts