سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر #PakGlobalPeaceMaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جہاں بھارتی صارفین، تجزیہ کاروں اور دانشوروں نے کھل کر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
Good job done @CMShehbaz ! https://t.co/M4R8PJcbgt
— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) April 8, 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت اور مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔
I thought I would never tweet this in my life but – Thank you Pakistan for brokering world peace ✌️ 🙏
— Atul Khatri (@one_by_two) April 8, 2026
بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پیشرفت ایران کے لیے کامیابی اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا تھا، وہاں خود بھارت تنہائی کا شکار ہو گیا۔
Pakistan has proven a capability to find much better leaders. Bangladesh and Sri Lanka do a much better job. Indians should self-reflect why they end up with leaders with the caliber of street goons.https://t.co/KPI6v2V31P
— Jayant Bhandari (@JayantBhandari5) April 8, 2026
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کو ’شاندار‘ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
معروف بھارتی مصنف اتل کھتری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کے لیے یہ ٹوئٹ کروں گا‘، اور دنیا میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
My personal congratulations to Shehbaz Sharif & Asim Munir for the ceasefire. Mediation requires skill, but also a high risk taking appetite. Pakistan pulled both off. Like I said, never underestimate Pakistan, despite their propensity to titillate.
— Abhijit Iyer-Mitra (@Iyervval) April 8, 2026
اسی طرح دانشور جیانت بھنڈاری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ اچھے اور مؤثر رہنما پیدا کر سکتا ہے۔
دفاعی امور کے ماہر ابھیجیت آیئر مترا نے بھی پاکستان کی ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے مہارت اور جرات دونوں درکار ہوتی ہیں، جو پاکستان نے بخوبی دکھائیں۔
With both sides acknowledging Pakistan’s efforts, PM Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir deserve credit for the 14 day ceasefire. India too will benefit from this and should avoid seeing this as a zero sum game with Pak. Israel remains the main obstacle.
— Aditya Menon (@AdityaMenon22) April 7, 2026
بھارتی صحافی آدیتی مینن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر 14 روزہ جنگ بندی کے لیے داد کے مستحق ہیں اور دونوں جانب پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
Thank you @CMShehbaz Saheb for stopping a nuclear war and saved not only gulf but the entire world. You will be remembered as a hero till the end of the world. God Bless you.🙏🌹
— KRK (@kamaalrkhan) April 7, 2026
فلمی نقاد کے آر کے نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر پاکستان نے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی ہوئی، جسے دنیا بھر میں مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کی بلکہ عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا۔