جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے باہر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ سندھ اسمبلی کے باہر پہنچ گیا، مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرکر رہے ہیں۔
احتجاجی مارچ میں جماعت اسلامی کے منتخب 9 ٹاؤنز چئیرمینز، کونسلرز، وائس چیئرمین یوسی، چیئرمین یوسیز اور ٹاؤن کونسلرز شریک ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان احتجاجی مارچ سے کلیدی خطاب کریں گے۔