وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل

0 minutes, 0 seconds Read

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کرکے 10 جون کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق، بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا کہ وفاقی بجٹ کی تیاری کی سلسلے میں آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات پر پیش رفت نہ ہو سکی، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو فوری طلب کر لیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ اہداف طے کرنے کیلئے وقت درکار ہے، آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان میں مذاکرات مکمل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات سے متعلق تفصیلی سیشن ہوئے۔ آئندہ مالی سال کے اہداف ورچوئل مذاکرات میں طے ہونے کا امکان ہے۔

Similar Posts