سندھ میں رواں سال منکی پاکس کا تیسرا کیس رپورٹ

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی سے منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سندھ میں رواں سال منکی پاکس کے کیسز کی تعداد تین ہوگئی۔

ایم ایس ڈاکٹر واحد رجپوت کے مطابق بفرزون کا رہائشی 22 سالہ مریض انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا میں گزشتہ روز داخل کروایا گیا تھا، انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا۔

ڈاکٹر واحد رجپوت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی، مریض کو ایم پاکس تصدیق ہونے کے بعد آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل رواں سال کراچی اور خیرپور سے منکی پاکس کے 2 کیسز کی تصدیق ہو چکی، آغا خان اسپتال میں خیرپور کا رہائشی منکی پاکس کا مریض زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بیرونِ ملک سے آنے والے 31 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Similar Posts