اسرائیلی بمباری میں لبنان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
لبنانی نژاد امریکی شخصیت میا خلیفہ نے اسرائیل کے بیروت پر بڑے فضائی حملوں پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا جن میں 250 سے زائد افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ آج کی خبروں پر میں دل برداشتہ اور ساکت ہو گئی ہوں، اسرائیل کی جانب سے بیروت میں صرف 10 منٹ میں 100 فضائی حملے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے رہائشی عمارتیں، اسکول، طبی مراکز، بے گھر افراد کے کیمپس، حتیٰ کہ جنازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور میرے ٹیکس کے پیسے اسرائیل کے لیے اس نسل کشی کو فنڈ کررہا ہے۔
I’m heartbroken and frozen over the news today. 100 airstrikes in 10 minutes in Beirut. Residential buildings, schools, healthcare facilities, displacement camps, evens FUNERALS targeted, and our tax dollars funding this genocide for Israel on top of the ongoing one in Palestine
— Mia K. (@miakhalifa) April 8, 2026
انہوں نے اس صورتحال کو “دیکھنے کے لیے سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک قرار دیا۔
اپنے ٹویٹ میں میا خلیفہ نے کہا کہ جس اسپتال میں وہ پیدا ہوئی تھیں، وہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایک ہی دن میں کم از کم 254 افراد شہید اور 1165 زخمی ہوئے، جو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان میں سب سے خونریز دن قرار دیا جا رہا ہے۔
The hospital I was born is has been reduced to rubble because of Israel https://t.co/4pWJW3PEbX
— Mia K. (@miakhalifa) April 8, 2026
یہ حملے امریکا اور اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے چند گھنٹوں بعد ہی کیے گئے جب کہ امریکا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ لبنان جنگ بندی میں شامل نہیں ہے۔
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے میا خلیفہ کی پوسٹ پر مختلف اور منقسم ردعمل سامنے آیا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میا، اس تباہی پر ہمیں بہت افسوس ہے۔
ایک صارف نے فضائی حملوں میں جائے پیدائش کے کھو جانے کے جذباتی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے لیے نہایت صدمہ خیز ہو سکتا ہے، تاہم اس سے انہیں نفسیاتی طور پر مضبوط ہونے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔