وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بات چیت

0 minutes, 0 seconds Read
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پر بات چیت کی گئی جبکہ جنگ بندی کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیفوٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔ تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے۔

امریکی سفیر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

Similar Posts