پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا آسٹریلین مٹی سے بنی پچ ہے، کچھ پتہ نہیں کہ کیسی ہوگی اس لیے پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی وکٹ کے مقابلے میں آج کی وکٹ مختلف ہوگی، پچ پر گھاس کی وجہ سے ابتداء میں گیند سوئنگ ہونے کا بھی امکان ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

پرویز حسین ایمون انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ رائن برل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم کے لیے اچھا ہے جو بھی آتا ہے پرفارم کرتا ہے، کسی کی کمی محسوس نہیں ہورہی لیکن فخر زمان ہمارا اہم کھلاڑی ہے، جب وہ واپس آئے گا تو مزید بہتر پرفارم کرے گا۔

Similar Posts