لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

0 minutes, 0 seconds Read
لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں اداروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سعودی حکام کے ساتھ روٹ ٹو مکہ منصوبے پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے اجلاس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

حجاج کرام کے لیے آسان سفر یقینی بنانے پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روٹ ٹو مکہ مسافروں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور ہولڈنگ ایریاز قائم کرنے پر غور کیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر انفرا اسٹرکچر اور مسافر سہولتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پی اے اے کے مطابق حجاج کے رش کو منظم کرنے کے لیے کیو مینجمنٹ اور سائن ایج بہتر بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ روٹ ٹو مکہ منصوبے کے لیے تمام اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

حجاج کرام کے لیے بلا رکاوٹ اور تیز پراسیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے۔

Similar Posts