انٹرمیڈیٹ امتحانات برائے 2026ء کی ای مارکنگ کیلئے رجسٹریشن شروع

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کی ای مارکنگ کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے سائنس (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل)کے فزکس، کیمسٹری، میتھ، زولوجی، بوٹنی اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں کی ای مارکنگ کے ذریعے جانچ کیلئے اہل اور خواہشمند اساتذہ کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین کے پروفیسرز /اساتذہ جو ای مارکنگ کے اس جدید اور شفاف نظام کے تحت جانچ کے عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند ہوں وہ آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

Similar Posts