کم عمر طالب علم سے جبری زیادتی کے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

0 minutes, 0 seconds Read
کم عمر طالب علم سے جبری زیادتی کے ملزم کو عدالت نے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معصوم کم عمر طالب علم سے جبری زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ذیشان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید انجم نے سنایا۔

یاد رہے کہ جبری زیادتی کے ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Similar Posts