کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرکے پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ڈکیتی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار اور انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چھ جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔ واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی۔ ملزمان نے سال 2021 میں مندر پر فائرنگ کر کے پانچ لاکھ بھتہ وصول کیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ 8 اگست 2024 کو تاجر سلمان بٹ کو اغواء کیا، حبس بے جا میں رکھ کر 10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ سال 2024 میں ہندو شخص کے آئی ٹی سینٹر میں نقب زنی کی واردات کی تھی۔
کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا
پولیس نے بتایا کہ شہری کو تین لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، ملزمان نے سال 2024 میں شنکر کو بلیک میل کر کے دو لاکھ روپے وصول کیے۔
ملزمان نومبر 2024 چکرہ گوٹھ گیمنگ شاپ میں حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے داخل ہوئے، بابر نامی ملازم کو اغوا کیا اور ایک دن حبس بے جا میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان 2025 کی سب سے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ گرفتار نہ ہوتے تو اس واردات میں بھی کامیابی ملتی۔