دیرپا امن کیلیے امریکا ایران جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے؛ روس کا مطالبہ

0 minutes, 0 seconds Read
ایران اور امریکا کی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس نے خطے کی سیکیورٹی سے متعلق عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کو صرف ایران تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اسے لبنان میں جاری لڑائی پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ روس سمجھتا ہے کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ یہ معاہدہ ہر جگہ جنگ بندی کو یقینی بنائے۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ نے اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جارحیت جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ادھر لبنانی حکومت نے پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات میں ہمیں شامل کرے۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا احترام ہے لیکن لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں۔ حزب اللہ پر حملے جاری رہیں گے۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں حملے جاری رکھے تو امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے طے سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

 

Similar Posts