پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بابر اعظم نے پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کی تعداد 12074 ہوگئی ہے۔
وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی کو پیچھے چھوڑ کر گیارہویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بابر اعظم کو ٹاپ ٹین میں شامل ہونے کے لیے مزید 248 رنز درکار ہیں۔
Babar Azam is up to 11th on the all-time top T20 run-scorers list 📈 pic.twitter.com/0eZf0Gd5Ib
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 10, 2026