پہلا واقعہ پاک کالونی پولیس کا جہان آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ مقابلے کے دوران تین ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ سفر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت گلاب خان، حنیف اور سلیمان کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔
دوسرا واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں تاج پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت عزیز اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
تیسرا واقعہ مومن آباد پولیس کا رحیم شاہ کالونی میں پیش آیا، جہاں مبینہ مقابلے کے دوران چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران عزیز، عادل، معاویہ اور عاقب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 9 موبائل فونز، نقد رقم اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
چوتھا واقعہ گلشنِ معمار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی جبکہ ایک فرار ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم عبدالصمد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نور محمد عرف ماہنور کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔