امریکا اور ایران کے اسلام آباد مذاکرات سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم پاکستان کے آفس سے جاری بیان کے مطابق امریکی نائب صدر کی معاونت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اور جیرڈ کشنر نے کی۔
وزیر اعظم کی معاونت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن رضا نقوی نے کی۔
بیان کے مطابق دونوں وفود کی تعمیری شمولیت کے عزم کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک قدم کے طور پر کام کریں گے۔
وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کی جانب پیش رفت کے لیے دونوں فریقوں کی سہولت کاری جاری رکھنے کا منتظر ہے۔