عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اہلکار اُس وقت نشانہ بنے جب اسرائیلی فوج نے نباطیہ میں ایک سرکاری کمپلیکس اور اسٹیٹ سیکیورٹی دفتر کے قریب فضائی حملے کیے گئے۔
اسرائیلی حملوں میں ان عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور درجن سے زائد اہلکار شہید جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
اجتماعی نماز جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی، شرکاء نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اسرائیلی حملوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
لبنان کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری سے فوری نوٹس لینا چاہیئے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے آغاز کے پہلے ہی روز اسرائیل نے لبنان پر اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے کیے جس میں سیکڑوں افراد شہید ہوگئے تھے۔
جس کے بعد امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں حملوں کی شدت میں کمی لانے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ جنگ بندی معاہدے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔