متنازع کینالز کے معاملے پر مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز پلیجو، جے یو آئی اور کنوینردریائے سندھ بچاؤ تحریک سے رابطہ کیا ہے، ایاز پلیجو نے مؤقف اپنایا کہ حکومت کینالز کا فیصلہ واپس لے۔ راشد سومرو نے بھی کہا کہ سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔ زین شاہ کا کہنا تھا کہ کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان کریں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایاز لطیف پلیجو نے اپنا مؤقف واضح کیا کہ حکومت کینالز کا فیصلہ واپس لے۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے رانا ثنا اللہ سے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں غصہ اور بے چینی ہے، جبکہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں، وزیراعظم مسئلہ گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومور سے بھی رابطہ کیا اورکینالز سے متعلق جے یو آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی۔
سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، پیپلز پارٹی کا نہروں کے منصوبے کیخلاف پھر ایوان سے واک آؤٹ
راش سومرو نے رانا ثنا اللہ سے کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں اور وکلاء کو بھی اعتماد میں لیں، سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔
بعدازاں، وزیراعظم کے مشیررانا ثناء اللہ نے کنوینردریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور متنازع کینالز سے متعلق گفتگوکی۔
نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسنے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
کینالزوکارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پرزین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسئلے پر وزیراعظم آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
سید زین شاہ نے جواب دیا کہ ہم دیگرجماعتوں، وکلاء ایکشن کمیٹی بات کریں گے، آباد گاروں و اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے۔
خیرپور میں اسکول طلبہ کی ریلی، متنازع نہری منصوبے کی واپسی کا مطالبہ
کنوینردریائے سندھ بچاؤ تحریک نے کہا کہ کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان کریں، جب تک اعلان نہیں کیا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔