ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر میں قائم 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی۔

ڈی ایچ کیو مظفر آباد، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے، حاجی کیمپوں میں ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈیڈ لاین قریب، رقوم ادائیگی کے باوجود ہزاروں لوگوں کا حج کا خواب ادھورا رہ گیا

ترجمان مذہبی امور کے مطابق ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم بھی شروع کی گئی ہے، عازمین حج دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں، ویکسین لگوا کر حکومت کا جاری کردہ پیلا کارڈ ضرور حاصل کریں۔

65 سال سے زیادہ عمر کے عازمین کرام کے لیے کورونا ویکسین کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔

Similar Posts