پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ نے علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے پیش نہیں ہو رہیں، لہٰذا قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔
دوسری جانب وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک ہے، جس کے باعث انہیں آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، اور عدالت سے شناختی کارڈ کی بحالی کا حکم دینے کی استدعا کی۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر علیمہ خان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا، جبکہ وکیل کو آخری گواہ پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
یہ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، عدالت نے علیمہ خان کے بلاک شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے دوبارہ حکم بھی جاری کر دیا۔