پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا جبکہ مسافروں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سے غریب ہی پس رہا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ روٹ کے لیے 50 روپے جبکہ میرپور، کراچی، کوٹلی کے لیے 200 سے 300 روپے اضافہ کردیا گیا۔
حکومت نے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں روٹ پر 50 سے 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے، لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے 750، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کردیا گیا۔
لاہور سے کراچی 5500 روپے سے بڑھ کر 5800 ہو گیا، لاہور سے کوئٹہ 5500 روپے سے بڑھ کر 5800 ہو گیا، لاہور سے راولپنڈی 2500 روپے سے بڑھ کر 2800 ہوگیا جبکہ لاہور سے ملتان 2200 روپے سے بڑھ کر 2500 ہوگیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے بہاولپور 2500 روپے سے بڑھ کر 2800 ہو گیا جبکہ لاہور سے پشاور 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 ہو گیا۔