ایرانی حکام کے مطابق ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ جہاز کے عملے کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ یہ آخری وارننگ ہے اور اگر جہاز نے راستہ تبدیل نہ کیا تو اس پر فائر کھول دیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی اس اقدام کے حوالے سے کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے کسی بھی غیر مجاز فوجی جہاز کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایرانی حکام کے مطابق اس اہم سمندری راستے پر مکمل کنٹرول ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب کے پاس ہے، جہاں جدید اور اسمارٹ مینجمنٹ نظام نافذ کیا جا چکا ہے۔
📹 Iran has released footage showing the IRGC Navy ordering US destroyers to turn away from the Strait of Hormuz, and issuing a “last warning” before threatening to open fire, amid rising tensions in the waterway pic.twitter.com/PbnbcnpflE
— Anadolu English (@anadoluagency) April 12, 2026
ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات اور ویڈیوز خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور عالمی تجارت، خاص طور پر تیل کی ترسیل پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین توانائی راستوں میں سے ایک ہے۔