آئی سی سی کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

0 minutes, 5 seconds Read
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کے لیے 87 لاکھ 64 ہزار 615 امریکی ڈالر انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

یہ رقم 2024 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے اور پہلی بار ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر جبکہ رنر اپ کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔

سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے پر 31 ہزار 154 ڈالر ملیں گے۔

تمام ٹیموں کو کم از کم 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالر کی ضمانتی رقم بھی دی جائے گی۔

𝘽𝙞𝙜𝙜𝙚𝙧 𝙩𝙝𝙖𝙣 𝙚𝙫𝙚𝙧 🤩

Record prize money revealed for ICC Women’s #T20WorldCup 2026 👏https://t.co/g74ifqwa21
— ICC (@ICC) April 13, 2026

ایونٹ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ 33 میچز پر مشتمل ہوگا جو 24 دنوں میں سات مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا، جن میں پاکستان سمیت بڑی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایونٹ سے قبل ٹرافی ٹور بھی شروع ہو چکا ہے، جو یورپ کے مختلف ممالک اور میزبان شہروں کا دورہ کرے گا، تاکہ شائقین میں جوش و خروش بڑھایا جا سکے۔

Similar Posts