نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں امریکا ایران براہ راست مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وانگ یی نے اسحاق ڈار کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں پر مبارکباد دی، چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے خطے میں امن کی بحالی کے لیے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
دونوں رہنماوٴں نے مسائل کے پرامن حل میں سہولت کے لیے پاکستان چین کے پانچ نکاتی امن اقدام پر تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔