تفصیلات کے مطابق لیسکو کے درآمدی فیول پر چلنے والے پلانٹس کی بندش سے نیشنل گرڈ سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔
بجلی کی فرہمی کم ہونے سے لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تین سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی جبکہ شام اور رات کے اوقات میں شہر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹم. کے باعث ڈیمانڈ پوری ہورہی ہے جبکہ رات کے وقت میں لیسکو کی طلب 2990 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق شارٹ فال بڑھنے کے باعث شہر میں تین سے 4 اور دیہی علاقوں میں چار سے 5 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔