بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر 25 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ 12 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔
ٹم ڈیوڈ پر آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا الزام تھا، جو امپائر کے حکم کو نظر انداز کرنے سے متعلق ہے۔
پہلی خلاف ورزی 18 ویں اوور کے دوران ہوئی جب ٹم نے گیند بدلنے کے بعد فوری طور پر گیند امپائر کو نہ دی بلکہ گیند کو چیک کیا۔
Tim david smash hardik pandya back to back boundaries and then immediately umpire change the ball but tim david find suspicious thing on ball and raise question on this move by umpire. pic.twitter.com/QjCtl5ujLv
— Riya Sharma (@Edupaat) April 12, 2026
دوسری خلاف ورزی آخری اوور میں ہوئی جب وہ دوبارہ امپائر کے حکم کی پیروی نہیں کر سکے، جس کے نتیجے میں غیر تعمیل کے دو واقعات بن گئے۔
ٹم ڈیوڈ نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی جانب سے عائد کی جانے والی سزا قبول کرلی۔
دوسری جانب ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔