ایران نے یورینیم افزودگی کو 5 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read
واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام کے حوالے سے اہم پیشکش کرتے ہوئے یورینیم افزودگی کو 5 سال کے لیے معطل کرنے کی تجویز دی، تاہم امریکا نے اس تجویز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے 20 سالہ معطلی پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران جوہری سرگرمیوں کی معطلی سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے طویل المدتی معطلی کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ ایران نے محدود مدت یعنی پانچ سال تک افزودگی روکنے کی پیشکش کی، جس پر دونوں فریقین کے درمیان اختلاف برقرار رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اختلافات کے باعث مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، تاہم بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر اختلافات خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ ہیں، اور ان مذاکرات کی کامیابی عالمی امن کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

Similar Posts