بی جے پی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں 131واں آئینی ترمیمی بل 2026 (بل نمبر 107 آف 2026) پیش کر رہی ہے. لوک اور راجیہ سبھا کا مشترکہ اجلاس 16-18 اپریل کو بلایا گیا ہے۔
بی جے پی حکومت بھارتی آئین کے آرٹیکل 81,82,170, 330 اور 332 میں ترمیم کا ارادہ رکھتی ہے۔ نئے بل میں 2020 کی حلقہ بندیوں کے دوران بڑھائی گئی نشستوں کی حد ختم کی جارہی ہے۔ بل کا مقصد حلقہ بندی کے عمل کو بی جے پی کے سیاسی مفادات کے حساب سے مکمل کرنا ہے۔
بل میں لوک سبھا کی نشستیں بڑھا کر تقریباً 850 کرنے کی تجویز سے سیاسی طاقت کا توازن بی جے پی کے حق میں بدل جائے گا۔ مودی حکومت 2020میں بھی انتخابی فائدے کیلئے حلقہ بندیاں کر چکی ہے۔
بی جے پی محض ہندو اکثریتی ریاستوں کی مدد سے دو تہائی اکثریت حاصل کر لے گی۔ بی جے پی دو تہائی اکثریت کو ہندوتوا کے مکمل نفاذ کے لئے استعمال کرے گی۔ سیاسی ماہرین کے نزدیک بل کی منظوری سے سیاسی طاقت کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔