سی وی میں غلط تعلیمی اندراج پر رومانیہ کے وزیر دفاع مستعفی

رومانیہ کے وزیرِ دفاع نے سی وی میں غلط کالج کا نام لکھنے پر معذرت کرتے ہوئے اہنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ دفاع نے فیس بک پر جاری بیان میں کہا کہ میری سی وی میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ شامل ہو گیا تھا جہاں میں نے کبھی قدم بھی نہیں رکھا۔

انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اس غلط فہمی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے  وزارتِ دفاع کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

غلط بیانی کا یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد رومانیہ میں سیاسی اور عوامی حلقوں میں تنقید بڑھ گئی تھی، جس کے باعث وزیرِ دفاع کو اپنے منصب سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ان کا استعفی فوری طور پر منظور ہونے کا امکان ہے اور ملک کے نئے وزیر دفاع کے نام غور شروع کردیا گیا ہے۔

 

Similar Posts