لاہور میں چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ

0 minutes, 0 seconds Read
پیکو روڈ پر پنڈی اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہوگئے۔

مولانا امیر حمزہ  بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مولانا امیر حمزہ نجی پروگرام میں شرکت کے بعد بعد گھر جا رہے تھے کہ پیکو روڈ پر پنڈی اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی۔

گاڑی میں نجی پروگرام کے میزبان جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی بھی موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ  نذیر غازی حملے میں محفوظ رہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts