مودی کی  ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے

0 minutes, 0 seconds Read
بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی تمام حکومتی پالیسیاں ہر شعبے میں ناکام ہو رہی ہیں۔

مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی اور متنازع فیصلوں کے باعث منی پور میں کشیدگی برقرار ہے، جہاں عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے آ چکے ہیں جبکہ مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح علیحدگی پسند تحریکیں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

بھارت کے اپنے ذرائع ابلاغ نے مودی سرکار کی جانب سے منی پور کے عوام پر کیے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور کے ضلع بشنوپور میں دوبارہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کے باعث حالات شدید کشیدہ ہو گئے۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارتی قابض فورسز سے شدید جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ مقامی افراد نے بھارتی فورسز کو علاقے میں جانے سے روکا ہے،  جس پر جھڑپیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق منی پور کے عوام نے بھارتی قابض فورسز کی 2 گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ فوجیوں کو بھی یرغمال بنا لیا گیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق منی پور میں شدید کشیدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، جہاں بھارتی فورسز کی جانب سے شدید شیلنگ بھی کی گئی۔

عالمی ماہرین کے مطابق منی پور کی کشیدگی پر مودی سرکار نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کے لیے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج اپنے مذموم مفادات کی خاطر عام شہریوں کے جان و مال کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم کا بھیانک روپ دھار چکی ہے۔

Similar Posts