ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جی ایم سمیت گروپ 7 تک کے 20 افسران کوکراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کیا جائے گا۔
اسی طرح سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ کے جی ایم سمیت 6 افسران کی منتقلی بھی فیصلے کے بعد یقینی بنائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد تمام متعلقہ افسران کو 2 مئی تک اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔
پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی منظوری کے بعد ٹرانسفر پر فوری عملدرآمد ہوگا، جبکہ منتقلی کے دوران جی ایم سطح کے افسران کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک اور گروپ 7 و 8 کے افسران کو ایک لاکھ روپے شفٹنگ الاونس دیے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے افسران کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔