تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتول دانش اکرم نے سیما گل سے پسند کی شادی کی تھی، قتل ہونے والے دانش کی بھابھی بھی شامل، ملزم نجیب اللہ مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور فرار ہوگیا، آئی جی پنجاب نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پسند کی شادی کے تنازعہ پر دو خواتین سمیت تین افرار کے قتل کا واقعہ ٹیکسلا کے علاقہ مشرقی آباد گلی نمبر 5 میں پیش آیا، پسند کی شادی کرنے والوں میں دانش اکرم، اس کی اہلیہ سیمہ گل اور بھابھی شہلا شامل ہیں۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جاری ہے، فرانزک ٹیمیں موقعہ پر موجود شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہیں، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔